بینکاک(22 اکتوبر 2025): مس گرینڈ انٹرنشنل میں ایک حسینہ تاریخی غلطی کر بیٹھی، جسے دیکھ کر چند لمحوں کے لیے سب حیران رہ گئے۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران نام کسی اور کا پکارا گیا تاہم وسطی امریکا کے ملک پانامہ کی حسینہ اسامر Isamar خود کو فائنل کیلئے منتخب سمجھ کر آگے بڑھ گئیں۔
At the Miss Grand International pageant, the contestant from Panama caused an awkward moment when she thought her country’s name had been called, but it was actually Miss Paraguay who was announced. pic.twitter.com/ESy5esJqZ5
— Klaus (@Klausfigu) October 19, 2025
بعد ازاں جب انہیں مس پیراگوئے سیسیلیا رومیرو (Cecilia Romero ) کے انتخاب کا یقین اور اپنی غلطی کا احساس ہوا تو تو شرمندگی میں حریف کے سامنے سے منہ لٹکائے واپس جانا پڑ گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کے ملے جلے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


