لاس ویگاس: رواں سال مس یونیورس کے مقابلے میں جنوبی افریقہ کی حسینہ ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز نے کائنات کی سب سے خوبصورت دوشیزہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ڈیمی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی دوسری خاتون ہیں جو اس اعزاز کی حقدار قرار پائی ہیں۔
مس یونیورس کے مقابلے میں 92 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر مس کولمبیا اور تیسرے نمبر پر مس جمیکا آئیں۔
شو کی میزبانی اسٹیو ہاروے نے کی جنہوں نے سنہ 2015 میں مس یونیورس کا خطاب غلطی سے مس فلپائن کی جگہ مس کولمبیا کو دے دیا تھا۔
مس یونیورس منتخب ہونے والی ڈیمی نے کئی مشکل سوالات اور مرحلوں میں کامیاب ہونے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہیں بے شمار انعامات سے بھی نواز گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔