تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

21سال بعد حسینہ عالم کا ٹائٹل پھر سے بھارت کے نام

یروشلم : اکیس سال بعد حسینہ عالم کا ٹائٹل ایک بار پھر بھارت کے نام ہوگیا، بھارتی حسینہ ہرنازسندھو نے مس یونیورس کا تاج سر پر سجا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسینہ عالم کے انتخاب کےلیے مقابلے کا انعقاد گزشتہ روز قابض اسرائیل میں ہوا، فلسطین پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے متعدد حسیناؤں نے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت سے احتجاجاً انکار کیا تاہم 80 ممالک کی حسینائیں مقابلہ حسن میں شریک ہوئیں۔

حسینہ عالم کا ٹائٹل جیتنے کی خواہش مند امیدواروں میں بھارتی حسینہ ہرنازسندھو بھی شریک تھی جو فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں اور 2021 کی حسینہ عالم یعنی مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

ہرناز سندھو کے 70 ویں مس یونیورس بننے کے بعد 21 سال بعد بھارت ایک مرتبہ پھر حسینہ عالم کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

حسینہ عالم بننے والی ہرناز سندھو کو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی سابق مس یونیورس اینڈریا میزا (2020 کے مقابلہ حسن کی فاتح) نے مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔

2021 کے مقابلہ حسن برائے حسینہ عالم میں دوسری پوزیشن مس پیراگوئے نادیہ فریرا جب کہ تیسری پوزیشن مس ساؤتھ افریقہ نے حاصل کی۔ مس ساؤتھ افریقہ لالیلا مسوانی بغیر حکومتی امداد کے مقابلے میں شریک ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ ہرناز سندھو سے قبل سنہ 2000 میں بھارتی اداکارہ لارا دتّا اور سنہ 1994 میں بالی ووڈ اداکارہ ششمیتا سین مس یونیورس کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -