تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

مس یونیورس یو اے ای، ماڈلز کی تصاویر کے چرچے

دبئی: ٹاپ 30 مس یونیورس کے مقابلوں کے پہلے چند بیچز کا اعلان کردیا گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق مس یونیورس متحدہ عرب امارات کے پہلے چند بیچز کے لیے تیس خواتین کے نام سامنے ‏آگئے۔

اب تک ، 20 مدمقابلوں کا اعلان تصاویر میں کیا گیا ہے جہاں وہ دبئی لیبل اماتو کوچر کے کپڑے اور سر ڈھانپے ہوئے ہیں۔ ‏

تصاویر میں حصہ لینے والوں کی عمریں اور مقامات کا اشتراک کیا گیا ہے، ٹاپ 30 میں سے کچھ شرکا میں بہار (26) ، ‏ایمیلیا (24) ، فرینکی (27) ، رازان (28) ، نتالیہ (24) اور جیسمین (22) ودیگر شامل ہیں۔

‎7 ‎نومبر کو منعقد ہونے والا یہ مقابلہ پہلی بار ہے جب دسمبر میں مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی ‏کے لیے کسی بیوٹی کوئین کا انتخاب کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی کوئی بھی خاتون جو 18 سے 28 سال کے درمیان کسی بھی قومیت کی رہائشی ہو ، حصہ لے سکتی ‏ہے ۔

یوگن نے کہا کہ صرف ایک گھنٹے کے اندر ہم نے خواہش مند امیدواروں سے ہزاروں آن لائن رجسٹریشن حاصل کی اور ہم ‏اس تعداد کو بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب مس یونیورس متحدہ عرب امارات کے لیے درخواستیں کھولی گئیں تو اس کا جواب اتنا زبردست تھا کہ ‏اس نے ویب سائٹ کو کریش کر دیا۔

Comments

- Advertisement -