بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ، مانوشی چھلر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : نئی حسینہ عالم بھی مسٹرپرفیکشنسٹ کی دیوانی نکلی ، مانوشی چھلر کا کہنا ہے کہ کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ہی کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق حسینہ عالم 2017 کا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ مانوشی چھلر مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی دیوانی نکلی۔

مانوشی چھلر کا کہنا ہے کہ فی الحال بالی ووڈ میں کام کرنے کا ارادہ نہیں لیکن جب کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔

عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مانوشی نے کہا کہ عامر صرف خود ہی چیلنجنگ کردار نہیں نبھاتے بلکہ دوسروں کو بھی چیلنجنگ کردار کرنے کو دیتے ہیں اسی لئے انکی فلموں میں کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر کی ہر فلم حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے کیونکہ ہمیشہ انکی فلموں میں معاشرے سے جڑے مسائل سے متعلق پیغام ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں  : حسن کا تعلق پاکستان یا بھارت سے نہیں: مس ورلڈ


واضح رہے کہ چند روز مس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی مانوشی چلر نے حسینہ عالم کا تاج اپنے نام کیا تھا۔

مانوشی چھلر مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں کئی تقریبات اور پریس کانفرنسز میں بھی مدعو کیا گیا۔

یاد رہے کہ مانوشی چھلر کلاسیکی رقاصہ اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ یہ اعزاز جیتنے والی چھٹی بھارتی خاتون ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں