ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایران نے اسرائیلی زیر تسلط علاقے دیمونا پر میزائل برسا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے اسرائیلی زیر تسلط علاقے دیمونا پر میزائل برسادیے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں اسرائیل کے جنوبی شہر دیمونا پر میزائل مارے جانے کا لمحہ دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں زور دار دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 20 افراد زخمی ہیں جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

یہ پڑھیں: ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران تیسرے ایف 16 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ لڑا کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اینٹی ایئر کرافٹ فائر کی زد میں آیا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشن منصوبے کے مطابق مکمل کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں