The news is by your side.

Advertisement

کراچی:‌ مردہ لڑکی کی شناخت، زیادتی کے بعد گلا گھونٹنے کا انکشاف

کراچی: سرجانی سے مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی، اس کی موت گلے میں پھندا لگانے سے ہوئے،14 سالہ لڑکی کل سے لاپتا تھی۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندہ سلمان لودھی نے بتایا کہ آج بدھ کی صبح اس لڑکی کی لاش ملی تھی، جسے 14 سال صبا کے نام سے شناخت کرلیا گیا، ڈاکٹرز نے اس کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق لڑکی کو اسی کے دوپٹے سے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔

میڈیکولیگل آفیسر کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، قانونی کارروائی کے لیے لڑکی کے مزید ٹیسٹ بھی کرائے گئے، بچی کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات ہیں، مزید ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

ایس پی پولیس سردار حسن کا کہنا ہے کہ لڑکی اجمیر نگری کی رہائشی ہے جو کہ لاپتا تھی اورسرجانی ٹاؤن کے ایک پلاٹ سے اس کی لاش ملی، موبائل فون کی مدد سے اس کی شناخت کی گئی، لڑکی صبا اجمیر نگری میں بیوٹی پارلر پر کام کرتی تھی، وا قعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، جو بھی اس کے اغوا و زیادتی میں ملوث ہے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں