جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پشاور میں لاپتا ہونے والی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے علاقے خزانہ میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والی چھ سالہ بچی عائشہ کی لاش گھر کے قریب دریا کنارے سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق پشاورکے تھانہ خزانہ کی حدود علاقے شاہ عالم کے رہائشی فضل شیر کی بیٹی عائشہ جس کی عمر چھ سال بتائی جاتی ہے کی لاش دریا کنارے سے ملی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل گھر سے باہر لاپتہ ہونے والی چھ سالہ عائشہ اگلے روز دریا کے کنارے مردہ حالت میں پائی گئی جس کے گلے پر پھندے کے نشانات تھے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس کی انوسٹی گیشن ٹیم نے کرائم سین کا دورہ کیا جبکہ بچی کے چچا صابر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ جنسی زیادتی ہوئی یا نہیں۔

انوسٹی گیشن یونٹ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے اصل وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں