The news is by your side.

Advertisement

گمشدہ بچی کی لاش دادی کی گاڑی سے برآمد

واشنگٹن : امریکی پولیس نے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد کرکے دادی کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک دل سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں دادی نے اپنی 8 سالہ پوتی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی تھی۔

پولیس نے بچی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج ہوتے ہی بچی کی تلاش شروع کردی تھی، جو ایک ہفتے بعد اس وقت پوری ہوئی جب لاش دادی کی گاڑی میں رکھے کچرے کے شاپر سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے ایک ہفتے تفتیش کے بعد دوبارہ متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا تو تفتیش کاروں کو فرش پر خون کے نشانات ملے جو گھر سے باہر کھڑی گاڑی تک جارہے تھے۔

پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اندر سے 8 سالہ لڑکی ٹیرین ٹیلر کی کوڑے کے شاپر میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لاش برآمد کرکے دادی کو بھی حراست میں لے لیا، دادی پر جرم چھپانے کا مقدمہ کیا گیا ہے تاحال قتل کی اسباب سے متعلق معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی دادی نے درج کرائی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں