تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاپتا صحافی مطیع اللہ جان بازیاب، گھر کے لیے روانہ

اسلام آباد: لاپتا صحافی مطیع اللہ جان بازیاب ہوکر اپنے بھائی کے ساتھ گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے لاپتا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان بازیاب ہوگئے، اغوا کار صحافی کو فتح جنگ کے قریب چھوڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان نے پولیس کو بیان قلمبند نہیں کروایا، مقدمہ کی مزید تفتیش ان کے بیان کے بعد ہوگی، ان کے بیان کے بعد ہی تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور صحافی کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان لاپتا ، اہلیہ کا اغوا کا الزام

اس سے قبل شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چوبیس گھنٹے میں مطیع اللہ جان کی بازیابی کی ہدایت کی، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، مطیع اللہ جان کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آج  دن دیہاڑے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے تھے، اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ صحافی مطیع اللہ جان کی خیریت سےمتعلق تشویش ہے، ان کوصحافت کےباعث ماضی میں ہراساں کیا گیا۔

خیال رہے بدھ کو مطیع اللہ جان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدے میں پیشی تھی، پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے انھیں ایک متنازع ٹویٹ پر نوٹس جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -