پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

گمشدہ ذہنی معذور لڑکے کی والدین سے ملاقات کے جذباتی منظر نے سب کو رلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے عملے نے ایک گمشدہ اور ذہنی معذور لڑکے کو اس کے والدین سے ملوا دیا، ملاقات کے وقت اس کی حالت قابل دید تھی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، گمشدہ اور لاوارث بچوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملوانے کے لیے ہر وقت سرگرم اور مصروفِ عمل ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ابرار نامی اسپیشل بچے کا خانیوال سے گمشدگی کے بعد ملتان میں اپنے والدین سے ملاقات کا ایک منظر ہے۔

ابرار کچھ عرصہ پہلے خانیوال اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا کیونکہ ذہنی معذوری سے سبب وہ اپنا نام اور پتہ نہیں بتا سکتا تھا، وہ کسی طرح ملتان جا پہنچا اور لوگوں نے اسے ایدھی سینٹر ملتان میں میں داخل کروا دیا۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم نے وہاں موجود لاوارث بچوں کو ان کے پیاروں سے واپس ملوانے کے لیے بچوں کے انٹرویوز کیے اور اسے سوشل میڈیا پیج پر اپ لوڈ کیا- الحمدللہ ابرار کے والد نے ویڈیو دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ ان کا ہی گمشدہ بیٹا ہے۔

پھر وہ لمحہ آیا جب ایک طویل اور تکلیف دہ گمشدگی کے بعد ابرار اپنے باپ اور ماں کے گلے لگا، میرا پیارا ٹیم کا یہ مشن ہے کہ کوئی بھی گمشدہ بچہ تنہا نہ رہے، ہر ماں کو اس کا بیٹا، ہر بہن کو اس کا بھائی، اور ہر خاندان کو ان کا پیارا دوبارہ مل سکے۔

گمشدہ لڑکی کی 17 سال بعد گھر واپسی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں