تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لاپتا خاتون کی لاش 6 سال بعد ندی سے برآمد

نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں لاپتا خاتون کی لاش 6 سال بعد ندی میں کار سے برآمد کرلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 6 سال سے لاپتا خاتون کی لاش مبینہ طور پر جمعرات کے روز ایک ندی میں ڈوبی کار سے برآمد کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 46 سالہ وینیسا اسمال ووڈ کو آخری مرتبہ 27 جنوری 2014 کو چیری ہل میں واقعہ کلینر اسٹور میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتا تھیں، اہلخانہ کی جانب سے لاپتا ہونے کے 10 دن بعد رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

نیو جرسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمال ووڈ کے شوہر ان کو لینے کے لیے ڈرائی کلینر اسٹور پہنچے وہ اسٹور کے باہر انتظار کررہے تھے لیکن ان کی اہلیہ اسٹور سے جاچکی تھیں۔

تین بچوں کی ماں وینیسا کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل تھے، وہ فلاڈلفیا ایئرپورٹ پر ٹھیکیدار کی حیثیت سے کام کرتی تھیں لیکن انہیں ذہنی معذوری کی وجہ سے نوکری چھوڑنا پڑی تھی۔

جمعرات کے روز دوپہر کے قریب غوطہ خوری کرنے والے ٹھیکیداروں نے سلیم پورٹ کے قریب گاڑی کو دریافت کیا جس میں مبینہ طور پر اسمال ووڈ کی باقیات موجود تھیں۔

اسمال ووڈ کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لیے سدرن ریجنل کورونر کے دفتر بھیج دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات سامنے آسکیں گی۔

Comments

- Advertisement -