پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

لاپتا سعودی شہری کی لاش صحرا سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں 4 دن سے لاپتا شہری کی لاش صحرا سے برآمد ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے علاقے میں وسیع صحرا کے وسط میں ایک 40 سالہ سعودی باشندے کی لاش سجدہ کرنے کی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق یہ شخص گزشتہ چار دن سے لاپتا تھا، جب یہ ملا ہے تو اس کی ہتھیلیاں اور پیشانی ریت میں دھنسی ہوئی تھی جیسا کہ یہ کافی دیر سے سجدہ کی حالت میں رہا ہو۔

ریسکیو ٹیم نے اس شخص کی گاڑی تلاش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے بعد سیکڑوں صارفین نے آن لائن اس کی بازیابی کے لیے دعا کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہری کی شناخت حمود الجیلان کے نام سے ہوئی ہے وہ اپنے گھر واقع وادی الدواسر سے گزشتہ چار دنوں سے لاپتا تھا۔

پولیس اس 40 سالہ شخص کو گزشتہ دنوں سے صحرا میں مسلسل تلاش کررہی تھی۔

ریسکیو ٹیمیں اس سے قبل دور دور تک پھیلے صحرا میں حمود الجیلان کی گاڑی سے چند میٹر دور سے گزر گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں