تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سانپوں کی اطلاع نے اپارٹمنٹ والوں کی نیند حرام کردیں

لندن : برطانیہ میں ایک شخص نے خوفناک خبر سنا کر عمارت میں رہنے والے تمام افراد کو خوفزدہ کردیا، گھر کے باہر لکھا نوٹ دیکھ کر آس پاس کے لوگ رات بھر سو نہ سکے۔

لندن کے فلیٹ میں رہائشی شخص نے عمارت میں رہنے والے لوگوں کے نام  اپنے دروازے کے باہر ایک نوٹ لکھا کہ میں فلیٹ نمبر 11میں رہائش پذیر ہوں میں نے اپنے فلیٹ کے دروازے پر ایک خطرناک سانپ دیکھا ہے اور یہ پہلی بار نہیں اس سے پہلے بھی یہ منظر دیکھ چکا ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوٹ میں لکھا تھا کہ ایسے ہی دو سانپ میں نے گھر کے اندر بھی دیکھے ہیں اور مزید دو سانپ فلیٹ کے باہر بھی دکھائی دیئے یہ سلسلہ تقریباً تین سال سے جاری ہے۔

نوٹ لکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ میں نے اس علاقے میں جانوروں کی ایک دکان کے مالک سے بھی دریافت کیا تھا کہ کہیں یہ سانپ اس کے تو نہیں جو دکان سے نکل کر بھاگ گئے ہوں لیکن دکاندار نے صاف انکار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے تمام جانوروں کی تعداد پوری ہے۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے فلیٹ میں ہی کوئی رہائشی ایسا ہو کہ جو سانپ پالنے کا شوق رکھتا ہو اور یہ سانپ اسی کے ہوں۔ نوٹ لکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اگر اپارٹمنٹ کے رہائشی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو وہ مجھ سے فوری طور پر رابطہ کرے تاکہ اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم اٹھایا جاسکے

یہ نوٹ پڑھ کر عمارت کے رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ساری رات سو نہیں سکے۔

Comments

- Advertisement -