تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جنگل میں بھٹکے بچے کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی

اوٹاوا : تین دن سے لاپتہ تین سالہ بچہ معجزاتی طور پر جنگل سے زندہ برآمد ہوگیا، بچہ گھر سے آدھے میل کی دوری سے برآمد ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا ان دنوں شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں ہے اور ایسے حالات میں اونٹاریو صوبے کا رہائشی ایک تین سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا۔

بچہ اتوار کی دوپہر گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے اچانک کہیں غائب ہوگیا تھا جس کے بعد سے کسی اسے نہیں دیکھا، بچے کی گمشدگی پر اہل خانہ نے پولیس اور ریسکیو اداروں کو مطلع کیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے علاقے میں بچے کی تلاش شروع کردی، ریسکیو اہلکاروں کی تین روز تگ و دو کے بعد بچہ آدھے میل کے فاصلے پر واقعے جنگل سے صحیح سلامت مل گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ندی کے کنارے سوتا ہوا ملا جسے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو اہلکارو کے مطابق بچے نے سردی کے لحاظ سے گرم کپڑے زیب تن کررکھے تھے جو سخت سردی کے باوجود بچے کے زندہ رہنے میں معاون ثابت ہوئے۔

Comments

- Advertisement -