تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مشن امپاسبل : شوٹنگ کے دوران خطرناک سین حقیقت میں بدل گیا، ویڈیو دیکھیں

لاس اینجلس : اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور فلم "مشن امپاسبل” سیریز کی ساتویں فلم "مشن امپاسبل سیون” کی شوٹنگ جاری ہے۔

اس دوران فلم کی عکس بندی ایک چلتی ٹرین میں ہورہی تھی کہ وہ خطرناک سین حقیقت میں بدل گیا، ہالی ووڈ فلموں کے ایکشن ہیرو ٹام کروز چلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچا کر اصل زندگی کے ہیرو بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق فلم "مشن امپاسبل7” کا برطانیہ میں نارتھ یارکشائر ماؤس ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا ٹام کروز کے ساتھ ٹرین پر کیمرہ مین بھی موجود تھا جو اس سین کی عکس بندی کررہا تھا۔

اس کیمرہ مین نے گرنے سے بچنے کے لیے خود کو ایک رسی کی مدد سے باندھا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود کیمرہ مین کا پیر پھسلا اور وہ ٹرین سے گرنے لگا۔

جیسے ہی کیمرہ مین چلتی ٹرین سے گرنے والا تھا ٹام کروز نے بہادری سے اسے پکڑا اور اسے اوپر کھینچنے لگے تاکہ کیمرہ میں اسٹیل کے کنارے پر اپنا توازن درست کرلے اور اس طرح اداکار نے کیمرہ مین کو چلتی ٹرین سے گرنے سے بچالیا۔

واضح رہے کہ مشن امپاسبل سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مشن امپاسبل سیون کی اٹلی میں شوٹنگ جاری تھی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -