The news is by your side.

’مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا‘

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے لیجنڈ اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تین میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آؤٹ کر کے 200 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مچل اسٹارک نے 102ویں ایک روزہ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے۔

پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112 میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117 میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں