دبئی: آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی تازہ عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بننے والے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر مارکو جینسن دوسرے نمبر پر آگئے۔
رپورٹس کے مطابق کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی رینکنگ میں یہ تبدیلی سامنے آئی۔
اسٹارک نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں تاہم آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور سیریز 1-2 سے گنوانا پڑی۔
میچ میں جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر نے 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ رینکنگ میں 9 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں جینسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویان مولڈر تیسرے اور ہارمر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب
رپورٹس کے مطابق پاکستانی بلے باز فخر زمان نے فائنل میں 127 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلنے کے بعد 9 درجے ترقی کے بعد 37 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


