منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

مچل اسٹارک نے کرائی کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند! کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ (19 اکتوبر 2025): آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں مچل اسٹارک 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو جو گیند کرائی اس کی رفتار حیرت انگیز طور پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

مچل اسٹارک کی بولنگ اسپیڈ اسٹیڈیم میں لگی اسکرینز پر بھی ظاہر ہوئی اور شائقین کرکٹ میں میں جوش پیدا ہو گیا۔ آسٹریلوی شائقین اس بات سے خوش دکھائی دیے کہ ان کے ملک کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستانی پیسر شعیب اختر کا کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کرانے کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تاہم آسٹریلوی کرکٹ شائقین کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی اور ان کے دمکتے چہرے اس وقت ماند پڑ گئے جب کہ بتایا گیا کہ بولنگ اسپیڈ گن میں خرابی کی وجہ سے مچل اسٹارک کی مذکورہ گیند کی رفتار کی بتائی گئی پیمائش غلط تھی۔ درحقیقت مچل اسٹارک نے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کے آس پاس کی رفتار سے یہ گیند کرائی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2003 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے بیٹر نک نائٹ کو 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ (100 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گیند کرائی، جو اب تک کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

ویرات کوہلی اور روہت شرما کرکٹ میں واپسی کو شاندار نہ بنا سکے!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں