آئی سی سی نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو دسمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو ایشیز سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی شامل تھے۔
جسٹن گریوز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 56.60 کی اوسط سے 283 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 15.43 کی ایوریج سے 23 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ایشیز سیریز کے تین میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔
مچل اسٹارک نے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، ہم نے حالیہ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف سیریز 4-1 سے اپنے نام کی تھی، مچل اسٹارک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


