فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنے استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ فیصل آباد قمر زمان کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ارسال کردیا۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 80 سے منتخب لیگی رکن اسمبلی میاں محمد فاروق بیٹے قاسم فاروق کو چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ نہ دینے پر ن لیگ کی قیادت سے نالاں تھے اور اب انہوں نے استعفی دے دیا۔
میاں فاروق نے استعفیٰ میں وزیراعظم کو مخاطب کیا ہے کہ 32 سال قبل آپ کے ساتھ سیاست کا آغاز کیا تھا اور آپ ہی قیادت میں سیاست ختم کررہا ہوں آ،پ کے دیے گئے ٹکٹ پر 2013ء میں چھٹی بار منتخب ہوا لیکن اب آپ کی امانت آپ کے سپرد کررہا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ نواز شریف صاحب وفادار اور مفاد پرست میں فرق ہونا چاہیے مرتے دم تک آپ کا وفادار رہوں گا۔