تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت: زیادہ بچوں والے والدین کے لیے انعام کا اعلان

میزورم: بھارتی ریاست میزورم میں ایک وزیر نے اعلان کیا ہے کہ زیادہ بچوں والے والدین کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست میزورم کے ایک وزیر نے اپنے حلقے میں زیادہ بچوں والے والدین کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے، تاکہ آبادی میں اضافے کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر کھیل رابرٹ روماویا کا کہنا تھا کہ وہ ایزاوہ ایسٹ-2 کے حلقے میں ہر اس مرد یا عورت کو ایک لاکھ روپے دیں گے جن کے سب سے زیادہ بچے ہوں گے، انعام پانے والے کو ایک سرٹیفکیٹ اور ٹرافی بھی دی جائے گی۔

تاہم اس اعلان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی کم سے کم تعداد کیا ہونی چاہیے، جب کہ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی کچھ ریاستیں آبادی پر قابو پانے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اس انعام کا خرچہ ایک تعمیراتی کنسلٹنسی فرم ادا کرے گی، جو وزیر کھیل کے بیٹے کی ملکیت ہے، وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ میزو آبادی میں کمی اور بانجھ پن کی شرح تشویش ناک ہے۔

رابرٹ روماویا نے کہا میزورم کے کئی شعبوں میں ترقی کے لیے آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے، کم آبادی ایک تشویش ناک مسئلہ ہے اور میزو جیسی چھوٹی کمیونیٹیز اور قبیلوں کی بقا کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ میزورم بھارت کی کم ترین آبادی والی ریاست ہے، یہاں کی کُل آبادی 2011 میں 10 لاکھ 91 ہزار 14 تھی۔

Comments

- Advertisement -