پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کےدورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان ہے، معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کےدرمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑے بریک تھرو کی راہ ہموارہوگئی۔

وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدے کے امور کو حتمی شکل دی جائےگی، معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کےلیے پچاسی فیصد فنڈز چین، جبکہ پندرہ فیصد فنڈزپاکستان فراہم کرے گا، منصوبہ آٹھ سال میں مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک سترہ سو چھبیس کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے چھ ارب سترکروڑ ڈالرز کے منصوبے کی منظوری دی تھی، یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے، جو پاکستان کے ریلوے کے نظام کو مضبوط بنائے گا۔

خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف چار دن کے دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزراء، پاکستانی تاجروں اورسرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

شہبازشریف چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شینزن جائیں گے، جہاں جدید آئی ٹی کمپنیوں کا دورہ اور فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ دورے کے دوران 79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کی شینزن میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں