بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

وہ مچھلی تھی یا کچھ اور ؟ میچ کے دوران معروف فٹبالر اچانک گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بلغراد : سربیا میں جاری ایک فٹبال میچ کے دوران بوسنیا کے سابق فٹبالر میدان میں اچانک گر کر جان کی بازی ہار گئے، انہوں نے کچھ دیر قبل مچھلی کھاتے ہوئے شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا۔

سربیا میں جاری ایک فٹبال میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جب بوسنیا کے سابق بین الاقوامی فٹبالر اور کوچ ملاڈن زیزووک دورانِ کھیل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

یہ اندوہناک واقعہ اتوار کی شام سربین لیگ کے میچ میں پیش آیا، جب ان کی ٹیم ریڈنِسکی 1923 کا مقابلہ ملادوسٹ سے جاری تھا۔

NINTCHDBPICT

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملاڈن زیزووک میچ کے چوتھے منٹ میں اپنی ٹیم کو پُرجوش انداز میں ہدایات دے رہے تھے، اس وقت ان کی ٹیم ایک صفر سے آگے تھی۔ تاہم، کھیل کے 22ویں منٹ میں وہ اچانک سائیڈ لائن پر گر پڑے، جس کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے، یہ خبر جیسے ہی میدان میں پہنچی میچ فوراً روک دیا گیا۔

کھلاڑیوں پر سکتہ طاری ہوگیا، کئی کھلاڑی زمین پر گر کر رونے لگے جبکہ بعض نے گھٹنے ٹیک کر خاموشی سے دعا کی۔

فٹبال

ان کی ٹیم کے ایک کھلاڑی مہمد کوسک نے انکشاف کیا کہ کوچ زیزووک نے میچ سے چند گھنٹے قبل مچھلی کے کھانے کی شکایت کی تھی۔ وہ کہہ رہے تھے کہ مچھلی ٹھیک نہیں ہے، آئندہ نہیں کھاؤں گا۔ وارم اپ کے دوران سب نارمل تھا، کھیل شروع ہوا اور پھر اچانک یہ سب ہو گیا کہ ہم سب سکتے میں ہیں۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں