The news is by your side.

عمران خان کو اسپتال سے کب ڈسچارج کرنا ہے؟ فیصلہ آج کیا جائے گا

اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے متعلق آج فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کا ایم ایل سی کرلیا گیا، جناح اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سجاد گورائیہ کی سربراہی میں شوکت خانم اسپتال جا کر عمران خان کا میڈیکولیگل کیا۔

میڈیکل ٹیم میں ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر فرحت سلطانہ اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر ندیم بھی موجود تھے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیاں لگیں ، آپریشن کرکے تین گولیاں نکال لی گئیں جبکہ ایک گولی عمران خان کی ٹانگ کو چھو کر گزر گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔ آج فیصلہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو کب ڈسچارج کیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے ، وزیرآباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔

فائرنگ میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق جبکہ فیصل جاوید،عمران اسماعیل سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں