(19 فروری 2026): ہندو سینما کی معتبر شخصیت اور مشہور چائلڈ آرٹسٹ بیبی گڈو کے والد تجربہ کار فلمساز ایم ایم بیگ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق 70 سالہ ایم ایم بیگ کئی دہائیوں تک خاموشی سے فلم انڈسٹری کیلیے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی موت کی اچانک خبر نے مداحوں اور ساتھیوں کو صدمے میں ڈال دیا، وہ حالیی برسوں میں منظر عام پر نہیں آئے۔
ایم ایم بیگ کے پبلسسٹ حنیف زویری کے مطابق وہ کافی عرصے سے بیمار تھے، جب وہ چار پانچ دن تک گھر سے باہر نہیں آئے تو پڑوسیوں نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد
پولیس رہائش گاہ پہنچی اور وہاں سے ایم ایم بیگ کی لاش برآمد کی۔ موت کی اصل وجہ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں اور حکام ان کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایم ایم بیگ اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی اہم پراجیکٹس سے وابستہ رہے۔ وہ تاریخی ڈرامہ ’رضیہ سلطان‘ کا حصہ رہے اور انہوں نے فیملی ڈرامہ فلم ’چھوٹی بہو‘ (1994) کی ہدایت کاری بھی کی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز لیجنڈری فلمسازوں راکیش روشن اور جے اوم پرکاش کی معاونت سے کیا اور ’کالا بازار‘ اور ’کشن کنہیا‘ جیسی سُپرہٹ فلموں میں کام کیا۔
ہدایت کاری کے علاوہ ایم ایم بیگ ایک ماہر پرفارمنس کوچ بھی تھے جنہوں نے ریتھک روشن سمیت کئی سُپر اسٹارز کو ان کی پہلی فلم سے قبل تلفظ کی ادائیگی اور آواز کے اتار چڑھاؤ سیکھنے میں مدد دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


