اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بلاول پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئن اسٹائن نے تھوری دی تھی زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے.
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ کل 28 ملی میٹر کی اوسطا بارش ہوئی کراچی ڈوب گیا، تیرہ سال سے حکومت کرنے والوں نے کچھ نہیں کیا.
انہوںنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی آڑ میں کراچی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہورہی ہے، علی زیدی نے 45دن میںمہم چلائی ، چھوٹے بڑے نالوں سے کچرانکالا.
آفتاب صدیقی نے کہا کہ یہ ذمہ داری سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ہے، کراچی تباہ ہوگا توملکی معیشت تباہ ہوجائے گی.
واضح رہے کہ شہر قائد میں دو روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بارش کے باعث بھی نالے بھر گئے اور نجی بینک کے اندر پانی داخل ہوگیا، جبکہ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا.
کراچی کے علاقوں لیاقت آباد، صدر، گرومندر، عائشہ منزل، واٹر پمپ، سہراب گوٹھ میں لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں پر کرنے پر مجبور ہوگئے.