اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا۔

ایم این اے فضل محمدخان نے پارٹی وفاداری تبدیل کرنےسے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا وفادار تھا اور رہوں گا۔

Image

فضل محمدخان نے ایک بیان میں کہا کہ اپو زیشن کی طرف سےرابطےکی بات اورہے ووٹ دینا الگ بات ہے ووٹ فروخت کرنا ایسا ہےجیسے اہلخانہ کو فروخت کیاجائے ووٹ فروخت کرنے سےپہلےاہلخانہ کوفروخت کروں گا۔

دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کراچی سے ایم این اے عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے ایک مشکل وقت ہے حق اور باطل کی جنگ ہے اس مشکل وقت میں ہم اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عطا اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہماری جانیں بھی اپنے قائد اور پاکستان کے لیے حاضر ہیں، لعنت بھیجتا ہوں ان ضمیر فروشوں پہ جنہوں نے ضمیر بیچ کر پیسے لیے عہدوں یا مستقبل کی سیاست کے خاطر انہوں نے یہ فیصلے کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں