تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روہڑی میں موجود آپ ﷺ کا موئے مبارک

سوالاکھ مزارات کا شہر روہڑی جس کی اہمیت اور احترام کا اہم سبب آقا دوجہان حضرت محمد ﷺ کے موئے مبارک کی موجودگی ہے۔اس موئے مبارک کی زیارت کرنے کے لیے ملک بھر سے امتی رسول پاک حضرت محمد مصطفیﷺ بڑے عقیدے کے ساتھ آتے ہیں۔

تاریخ کے پنوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھنے والا شہر روہڑی ،یوں تو سوا لاکھ مزارات کا مالک شہر ہے ،مگر صوفیوں کی اس دھرتی کو روہڑی شریف کا لقب 935 ہجری کے بعد ملا جب بکھر کے نام سے جانے والے مقام کو آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کے موئے مبارک ملنے کا شرف حاصل ہوا ۔

تاریخ بتاتی ہے کہ پوری دنیا میں آپ ﷺ کی سنت مبارکہ کے ڈھائی موہ مبارک موجود ہیں ،جن میں سے ایک روہڑی شریف میں بھی ہے ۔

روہڑی شریف میں دریائے سندھ کے کنارے واقعے بنام بال مبارک کی یہ خوبصورتی کا شاہکار مسجد چار سو سال قبل اس وقت کے بادشاہ اکبر بادشاہ نے بنائی تھی جہاں ذوالحج کے شروعاتی دس دن جبکہ جمہ مبارک کو امتی رسول ﷺآپ ﷺکے موہ مبارک کی زیارت کرنے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں ۔

واضح رہے کہ 952 ہجری میں موئے مبارک کی زیارت کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اکبر بادشاہ ،ایران کے نادر شاہ، اورنگزیب عالمگیر ، شاہجہان سمیت دیگر نامور شخصیات موئے مبارک کی زیارت کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -