بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، شرپسند بھارتیوں کا جشن منانے والے کشمیری طلبہ پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد انڈین مداحوں نے پاکستانی جیت پر جشن منانے والے کشمیری طلبہ پر حملہ کردیا ، طلبہ کو مارا پیٹا اور زدکوب کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر بھارت کے مختلف شہروں میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ جشن منایا ، جشن کے دوران انڈین مداحوں نے حملہ کردیا اور طلبہ پر تشدد، مارپیٹ اور زدکوب کیا۔

کشمیری طلبہ نے الزام عائد کیا کہ میچ کے بعد کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کیا تاہم اس واقعے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور صورتحال قابو میں آئی۔

حملے کے بعد طلبہ نے کمرے میں ٹوٹی کرسیوں اور اپنے جسم پر لگنے والے زخموں کی ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دوسری جانب حریت رہنما عبدالحمید لون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طلبہ پر تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر تشدد ،مارپیٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر ہندتوا آپے سے باہر ہوگئے۔

ایک کالج میں زخمی کشمیری طلباکی پریشان کن تصاویرسامنےآئیں ، آدیش یونیورسٹی میں بھی کشمیر کے زیر تعلیم طلبا پرہوسٹلزمیں تشدد کیاگیا، بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا ، کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کاپرچم لہرایا جبکہ بھارتی ٹیم کی شکست پر مقبوضہ وادی میں آتشبازی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں