ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

راجستھان میں 3 مسلمان نوجوانوں پر جنونی ہندوؤں کا بے رحمانہ تشدد، ایک جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الور میں ایک بار پھر مسلم طبقے کے 3 نوجوانوں کو بے رحمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس میں سے ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الور کے بانسور میں جنگل سے لکڑی اٹھانے کے لیے پہنچے والے تین نوجوانوں کو درجن سے زائد ہندوؤں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق فوریسٹ اہلکاروں کی گاڑی میں بھر کر درجن بھر سے زائد لوگ موجود تھے، جنھوں نے تین مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔

مقدمہ زخمی ہونے والے ایک نوجوان کے والد نے درج کرایا، جس کے متن کے مطابق 17 اگست کو ان کے بیٹے وسیم نے رامپور گاؤں (بانسور) سے لکڑی خریدی تھی، بیٹے کے ساتھی نے بتایا کہ ہم گاڑی میں لکڑی بھر رہے تھے کہ خبر ملی کہ محکمہ جنگلات والے آ رہے ہیں۔

بیان کے مطابق کچھ دور آگے محکمہ جنگلات کی گاڑی نے راستہ روکا اور گاڑی سے اتر کر درجن بھر کے قریب ہندوؤں نے مار پیٹ شروع کر دی، اس وقت ان افراد کے پاس چھریاں، اسلحہ اور لاٹھیاں بھی موجود تھیں، اسی دوران ایک شخص نے مقتول وسیم کے سینے میں نوک دھار چھرا گھونپا جس کے بعد وہ تڑپنے لگا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے دیگر دو نوجوانوں کی جان بچائی، حالاں کہ ان لوگوں نے پولیس کے سامنے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں