تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسجد میں گھس کر نمازیوں کو دھمکیاں

بھارت میں نماز کے دوران ہندو انتہا پسند مسجد میں گھس آئے اور نمازیوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا جس کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام کے ایک گاؤں میں 200 کے قریب ہندو انتہا پسند نماز کے دوران مسجد میں گھس آئے۔ انہوں نے مسجد میں موجود نمازیوں کو ڈرایا اور گاؤں سے نکال دینے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

نجر محمد نامی شخص کی مدعیت درج مقدمے کے مطابق بھورا کلاں گاؤں میں مسلمانوں کے کُل چار خاندان رہائش پذیر ہیں، مذکورہ واقعہ بدھ کی صبح فجر کی نماز کے دوران پیش آیا، 200 کے قریب ہندو انتہا پسند راجیش چوہان عرف بابو کی قیادت میں مسجد کے اندر داخل ہوئے اور نمازیوں کو دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اسی دن رات کی نماز کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے پھر سے مسجد پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے مسجد سے ایک موبائل فون برآمد کرلیا ہے جو ممکنہ طور پر کسی ہندو انتہا پسند کا ہے۔ موبائل فون کے ذریعے ملزمان تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ہندو انتہا پسند راجیش چوہان عرف بابو کے خلاف بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے اور نمازیوں کو دھمکیاں دینے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -