تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا گرجا گھر پر حملہ

نئی دہلی : بھارت میں‌شدت پسند ہندوؤں نے مسیحی برادری کی عبادت گاہ (چرچ) پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں چرچ کی عمارت شدید متاثر ہوئی جب کہ ایک شخص بھی زخمی ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے مٹیالہ روڈ پر ماضی قریب میں بنائے گئے چرچ پر مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چرچ میں موجود عبادت گزاروں اور مشتعل افراد میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

ہنگامہ آرائی کے دوران چرچ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جب کہ ایک شخص ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہوگیا۔

عبادت کیلیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے، جس پر آر ایس ایس کے دہشت گردوں‌ نے حملہ کیا، جب کہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طور پر تعمیر کردیا جائے گا۔

معاملہ پولیس تک پہنچا تو پولیس نے چرچ پر حملہ کرنے والوں پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا جب کہ عبادت گزاروں پر کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر پرچہ کاٹا گیا۔

Comments

- Advertisement -