تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

صحافیوں اور سماجی کارکنان کی حفاظت کے لیے موبائل ایپ متعارف

نیویارک: عالمی تنظیم فریڈم آف پریس فاؤنڈیشن  نے  صحافیوں اور سماجی کارکنان کی سیکیورٹی کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی جو انہیں ہر خدشے سے آگاہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈورڈ سنوڈن نے ہیون نامی اینڈرائیڈ ایپلیکشن متعارف کروائی ہے جس کا مقصد صحافیوں کو ہر قسم کے خطرے سے آگاہ کرنا اور اُن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

فریڈم آف پریس فاؤنڈیشن کے مطابق ’ہیون نامی موبائل ایپ صحافیوں کو اُن کے ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق بروقت آگاہ کرے گی اور اریب قریب کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گی‘۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صحافی بیرونِ ملک صحافتی امور سرانجام دے رہا ہے اور اُس کو سیکیورٹی خدشات یا کمرے کے باہر کسی اور خطرے کا سامنا ہوگا تو ایپ کے ذریعے اُسے آگاہی ملتی رہے گی۔

ہیون ایپ ارد گرد پیدا ہونے والی آوازوں غرض یہ کہ اگر کوئی دوسرا شخص آپ کے موبائل یا کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس بارے میں آگاہ کردے گی بلکہ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اگر آپ کا پیچھا کررہا ہوگا تو موبائل اسکرین پر اُس کا پیغام بھی آجائے گا۔

ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے ایپ ابتدائی طور پر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ کامیاب تجربے کے بعد اسے آئی او ایس ورژن میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

ہیون کو گوگل پلے اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، جب کوئی بھی شخص اس کو موبائل میں انسٹال کرے گا تو اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہوگا۔

ایپ انسٹال کرنے کے بعد ہر پیغام نوٹی فکیشن کی صورت میں موبائل اسکرین پر نظر آئے گا جبکہ اریب قریب ہونے والی مشکوک حرکات بھی روشنی کی صورت میں موبائل کی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

پریس آف فاؤنڈیشن کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ صحافیوں اور سماجی کارکنان کی سیکیورٹی کے لیے تیار کی گئی ہے جس کا مقصد ایسے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -