پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت 6 اور 7 دسمبر کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن معطل رہے گی۔
پی ٹی اے نے کہا کہ سسٹم مینٹیننس کے باعث 6 دسمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے سے 7 دسمبر بروز اتوار شام تک ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) عارضی طور پر معطل رہےگا۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈیوائس رجسٹرین کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کےلیے رجسٹرین کا عمل مکمل کرلیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



