ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کراچی: موبائل فون سروس کی بندش سے بینکوں کی اے ٹی ایم سروس متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محرم میں سیکیورٹی کے باعث کراچی،حیدرآباد، لاہور پشاور سمیت مختلف شہروں میں آج بھی موبائل فون سروس معطل ہیں ، موبائل فون سروس کی بندش سے مختلف بینکوں کی اےٹی ایم سروس متاثر ہوا، جب کہ ٹریکروالی گاڑیاں بھی جام ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر کراچی،حیدرآباد، لاہور پشاور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، سروس رات12بجے تک بندرہے گی۔

موبائل فون سروس کی بندش سے مختلف بینکوں کی اےٹی ایم سروس متاثر ہوا، جس سے عوام کو اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریکروالی گاڑیاں بھی جام ہوگئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریکر کمپنیوں میں شکایات کی بھرمار ہے،ٹریکر کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گاڑیاں جام ہونے پر صارفین کے فون آ رہے ہیں ٹریکر میں بھی سم استعمال ہوتی ہے اورہمیں نہیں بتایا گیا تھا کہ آج ہی موبائل سروس بند کر دی جائے گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کراچی سمیت مختف شہروں میں تین دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور ملتان کی میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

جلوس کی گزرگاہیں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں