تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہے گی، موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔

 محکمہ داخلہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ 12 ربیع الاول کو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ سلم بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور چاق و چوبند دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -