اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

‘موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اوئی سی کانفرنس کے دوران فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی تاہم ہفتہ اور پیر کو اسلام آبادمیں چھٹی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ، پولیس، سی ڈی اے کی جانب سے موبائل فون سروس کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ ہفتہ اورپیرکوعام تعطیل کااعلان کرچکی ہے، لوگوں کوآنےجانےمیں تکلیف ہوتوپیشگی معذرت خواہ ہیں۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس پرتمام ادارےرابطےمیں ہیں، انشااللہ اپنےمہمانوں کاخاص خیال رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کے57ممالک کےوفوداجلاس میں شرکت کےلیےآرہے ہیں ، پوری کوشش ہوگی مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان جوامدادچاہتاہےاس میں اوآئی سی کانفرنس تاریخی کردارادا کرے گی ، پہلےبھی پاکستان نے40سال قبل افغانستان پرکانفرنس کی تھی۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں موبائل سروس تین روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں