اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

موبائل فون صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو ویلیو ایڈڈ سروسز کی معلومات تک رسائی فراہم کردی ہے۔

پی ٹی اے نے تمام موبائل آپریٹرز کو وی اے ایس معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد صارفین غیرضروری ویلیو ایڈڈ سروسز کی سبکسرپشنز خود چیک اور بند کرسکیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرضروری کٹوتیوں سے بچنے کے لیے صارفین اپنے فعال وی اے ایس پیکجز چیک کریں، صارفین ناپسندیدہ وی اے ای ایس سبکسکرپشنز فوری طور پر ڈی ایکٹیویٹ کرسکیں گے۔

یہ پڑھیں: آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے خبردار کردیا

فعال ویلیو ایڈڈ سروسز کی باقاعدہ جانچ سے غیرضروری اخراجات سے بچا جاسکے گا۔

پی ٹی اے کے اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے موبائل اکاؤنٹس پر مکمل آگاہی فراہم کرنا، شفافیت کو فروغ دینا اور غیر ضروری کٹوتیوں سے بچانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی فعال سروسز کا بروقت جائزہ  لے سکیں۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں