تازہ ترین

کم قیمت میں موبائل فونز، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے 19کمپنیوں کو موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر ٹو جی، تھری جی اور فور جی موبائل فونز بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اس اقدام سے پاکستانی صارفین کے لیے کم قیمت والے ہینڈسیٹ میسر آسکیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ ابتدائی طور 10سالوں کے لیے موبائل فون بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اجازت کے تحت مینوفیکچررز اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار موبائل ڈیوائسز فروخت کے علاوہ برآمد بھی کیے جاسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹس روزگار کے نئے مواقع کا سبب بنیں گے، پاکستانی صارفین کے لیے کم قیمت والے ہینڈسیٹ میسر آسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -