تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چھن جانے کے بعد موبائل کو تباہ کرنے والی ڈیوائس

پاکستان خصوصاً کراچی میں موبائل فون چھن جانا ایک عام بات بن چکی ہے اور کراچی میں باہر نکلنے والا تقریباً ہر تیسرا شخص کبھی نہ کبھی اپنے موبائل فون سے محروم ہوچکا ہوتا ہے۔

موبائل فون چھن جانے کی صورت میں پیسوں کا ضیاع اور اپنے جاننے والوں اور عزیز و اقارب سے کٹ جانا تو معمول کی بات ہے۔

لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، موبائل فون میں محفوظ تصاویر اور ڈیٹا جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ لگ سکتا ہے جو نامعلوم کس مقصد کے لیے آپ کی معلومات کو استعمال کریں۔

اس صورتحال سے بچنے کے لیے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کرلی گئی ہے جو چھن جانے کے بعد آپ کے موبائل کو خود بخود تباہ کردے گی۔

یہ ٹیکنالوجی سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلموں نے تیار کی ہے۔

123

یہ ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے نہایت مدد گار ہے جو بحالت مجبوری نہایت حساس نوعیت کا ڈیٹا اپنے موبائل فون میں لیے پھرتے ہیں جیسے حساس اداروں کے اہلکار، یا بینک میں لین دین سے وابستہ افراد۔

یہ ٹیکنالوجی ان افراد کو ان کے موبائل فون کے لیے اضافی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے تحت پولیمر کی ایک باریک تہہ موبائل فون میں لگا دی جاتی ہے۔ اسے ایک ایپ کے ذریعہ کسی دوسرے موبائل سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی اسے آپریٹ کیا جائے گا یہ موبائل کی بیٹری سے حرارت لے کر اس کی سیلی کون کی چپ کو تباہ کردے گی جس کے بعد موبائل میں موجود تمام ڈیٹا ضائع ہوجائے گا۔

 

Comments

- Advertisement -