کراچی : خاتون سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی : خاتون سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

کراچی : پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے خاتون سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں بنانا مہنگا پڑگیا، گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے نامعلوم مسلح افراد رہزنی کی واردات میں ایک خاتون سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ملزمان نے چھینے گئے موبائل سے سیلفیاں لیں جو خاتون کے گوگل اکاؤنٹ میں اپ لوڈ ہوگئیں، مذکورہ خاتون نے جب دیکھا کہ ملزمان ان کا گوگل اکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں تو انہوں نے وہ تصاویر فرانزک کیلئے درخشاں تھانے کو فراہم کیں۔

جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تصاویر نادرا کو ارسال کیں جس کے بعد ان کی شناخت عمل میں آئی، خاتون کے گوگل اکاؤنٹ سے ملزمان کی لوکیشن معلوم کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ، اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار

ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے دیگر موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں