اسلام آباد (22 جنوری 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موبائل فون پر ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش موبائل فون پر ٹیکس میں مبینہ کمی اور درآمد کنندگان و صارفین سے متعلق ہدایات کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے گزشتہ مالی سال کتنے موبائل فون بلاک کیے؟
ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ اتھارٹی نے اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی لہٰذا عوام الناس کو کہا جاتا ہے کہ غیر مصدقہ معلومات کسی کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں اور مستند معلومات کیلیے صرف اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
زیرِ گردش جعلی نوٹیفکیشن میں لکھا گیا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے ٹیکس میں کمی صرف قانونی امپورٹرز اور رجسٹرڈ وینڈرز کیلیے کی گئی ہے، عام صارفین یا انفرادی طور پر موبائل فون منگوانے والوں کیلیے تمام موبائل فونز پر وہی سابقہ ٹیکس لگا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


