منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کرونا وائرس کا خوف: موبائل ورلڈ کانگریس منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سب بڑی ایگزیبیشن دی موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈیبلیو سی) 2020 منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چین سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سب بڑی ایگزیبیشن دی موبائل ورلڈ کانگریس 2020 منسوخ کر دی گئی۔

دی موبائل ورلڈ کانگریس کا انعقاد اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا، ایگزیبیشن رواں ماہ 24 سے 27 فروری تک جاری رہنی تھی۔

- Advertisement -

جی ایس ایم اے موبائل ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے اور دیگر حالات سے متعلق عالمی تشویش کے باعث ایگزیبیشن کا انعقاد ممکن نہ رہا۔

موبائل ٹریڈ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ بارسلونا اور میزبان ملک میں محفوظ اور صحت مند ماحول کے حوالے سے کیا گیا ہے اور بارسلونا شہر کی جماعتیں ایونٹ کی منسوخی کو سمجھتی ہیں۔

اس سے قبل انٹیل،فیس بک، سسکو، ویوو، ووڈا فون، نوکیا،ڈوئچے ٹیلی کام ، برطانیہ کے بی ٹی اور جاپان کے راکٹین نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

واضح رہے کہ اسپین ہیلتھ منسٹری کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں