ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ماڈل عبیر اسد خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل عبیر اسد خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل عبیر اسد نے فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں وہ حرم شریف میں موجود ہیں اور عبایا پہنی ہوئی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہے۔

عبیر اسد اور سبحان عمیس مشہور پاکستانی ماڈلز ہیں جو فیشن ماڈلنگ میں اپنی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور بہترین ماڈل کے طور پر ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

عبیر اور سبحان نے فروری 2025 میں شادی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور جوڑے کے لیے دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

چند روز قبل ماڈل سبحان عمیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ ماڈل عبیر اسد سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم تاحال ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ تاحال ان کی طلاق کے معاملات مکمل نہیں ہوئے لیکن یہ طے ہے کہ ان کے درمیان طلاق ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں