تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماڈل آمنہ الیاس نے سالگرہ کے دن مداحوں‌ کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

کراچی: معروف ماڈل آمنہ الیاس نے گوری رنگ کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں پر طنز کیا۔

آمنہ الیاس مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہتی ہیں کہ ’میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟۔‘
بعدازاں ویڈیو میں ماڈل آمنہ الیاس ایک آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’اب کریں گے میرے مداح میرا اعتماد۔‘

ماڈل آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ ’خدا کے لیے‘ پہچانو خود کو۔‘ ماڈل آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ماڈل آمنہ الیاس نے ایک ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں موجود میری ساتھی اداکارائیں پیسے کی خاطر رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

#endcolourism #nofairnesscreams

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

انہوں نے لکھا کہ بطور عوامی شخصیت ہماری جانب سے کسی چیز کے اثرات مرتب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کو خوبصورتی کا احساس کروائیں نہ کہ انہیں خود کو کم خوبصورت محسوس کروائیں۔

Comments

- Advertisement -