تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خاتون ماڈل اپنی خوبصورتی سے پریشان

براٹسلاوا : سلواکیہ سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل نے اپنی خوبصورتی کو خود پر تنقید کی وجہ قرار دے دیا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اکثر لباس، کردار اور گفتار کے باعث کبھی نہ کبھی تنقید کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے لیکن یورپی ملک سلواکیہ سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل ویرونیکا راجیک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویرونیکا راجیک، جن کے انسٹاگرام پر 11 لاکھ فالوورز ہیں نے خود کو کیٹ فش کہہ کر تنقید کرنے والوں آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا کہ ‘خوبصورت لوگوں کےلیے زندگی گزارنا بے حد مشکل ہے’۔

سلواکین مادل نے دعویٰ کہ ‘لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ کوئی اے آئی روبوٹ یا آن لائن کیٹ فش ہیں، کیوں کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں جس کے باعث لوگ یقین نہیں کرتے وہ حقیقت میں کوئی انسان ہیں’۔

سنہ 2016 میں مس سلواکیہ مقابلے کے فائنل تک رسائی پانے والی ماڈل کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ان پر پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام بھی لگایا حالانکہ انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کروایا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خواتین کی جانب بہت زیادہ بدسلوک حسد پر مبنی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ سوچتی ہیں کہ میں ان کے دوست چرالوں گی۔

Comments

- Advertisement -