تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

12 لاکھ روپے میں پالتو جانور رنگوانا ماڈل کو مہنگا پڑگیا

فوٹو شوٹ کےلیے پالتو کتے پر رنگ کروانے والی روسی ماڈل سوشل میڈیا پر کی تنقید کی زد میں آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی ماڈل اینا اسٹوپاک اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بنی جب انہوں نے فوٹو شوٹ کےلیے اپنے پالتو کتے کی جلد اورنچ (نارنگی) رنگ سے رنگوا دی۔

اینا نے اپنے کتے کی دو تصاویر فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ان کا کتا ایک جہاز کے قریب کھڑا اور ساتھ انہوں نے کیپشن دیا ‘میرا چھوٹا پائلٹ’۔

اینا نے اپنے کتے کی کھال رنگوانے کےلیے 6 ہزار یورو یعنی تقریباً 12 لاکھ روپے خرچ کیے، جس پر ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ‘کیا کتے کی کھال رنگوانا حفاظتی اعتبار سے ٹھیک ہے؟ جب کہ ایک اور صارفین نے لکھا کہ ‘جانور کی کھال رنگ کرنے کےلیے نہیں بنائی گئی’۔

تنقید بھرے تبصروں پر روسی ماڈل نے جواب دیا کہ انہوں نے جانور کی کھال کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، صرف کھال پر رنگ کروایا ہے اور اس کی جلد پہلے سے اورنج (نارنگی) رنگ کی تھی اور تمام کام بہت ذمہ داری سے انجام دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -