The news is by your side.

Advertisement

ماڈل کسٹمز کلکٹر گوادر کی مالی سال 2021،2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری

کراچی: ماڈل کسٹمز کلکٹرگوادر نے مالی سال 2021،2020کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ 34ارب 11 کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹرگوادر نے 34ارب 11 کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل کرلیا۔ چیف کیلٹر کسٹمز بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ہدف سے زائد76.43ریونیو حاصل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 19 ارب 33کروڑ جمع کیے گئے، گڈانی شپ بریکنگ سے 13 ارب 73کروڑجمع کیے گئے۔ پنچگور، مند اور گبد سے 2 ارب 29 کروڑ ڈیوٹی اور ٹیکسز مد میں حاصل کیے۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی اسمگلنگ شعبے میں سوا3 ارب سے زائد مالیت کا غیرملکی سامان قبضے میں لیا، ایف بی آر کی پالیسی کے تحت کم وقت میں کلیئرنس پر عمل شروع کیا گیا۔

اسی طرح کوئٹہ اور گوادر سے 73 ارب سے زائد رقم محصولات کی مد میں جمع کیے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں