تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

معروف ماڈل فروا علی کاظمی کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی: پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فروا علی کاظمی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ماڈل نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لہٰذا گزشتہ ہفتے ان سے جس کسی نے بھی ملاقات کی، وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سردرد، کھانسی، جسمانی درد میں مبتلا تمام افراد کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں، میں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

ماڈل نے اپنے دوستوں کو کورونا وائرس کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں جسمانی درد، متلی، ذائقہ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔‘

فروا نے بتایا کہ ان کے شوہر کی کورونا رپورٹ آگئی ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

معروف ماڈل فروا کاظمی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں

واضح رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔

قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود، کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور واسع چوہدری بھی وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -